• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت عاطف اسلم، فواد خان اور ماورا حسین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک نہ کر سکا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران بھارت ناصرف گیدر بھپکیاں مار رہا ہے بلکہ سطحی حرکتوں پر بھی اتر آیا ہے۔

بھارت نے اپنی عوام سے پاکستان کا سچ اور اپنا بھونڈا جھوٹ چھپانے کےلیے سب سے پہلے بھارت میں پاکستانی ویب سائٹس بند کیں، جب اس عمل سے بھی بھارت کا کام نہ بن سکا تو بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینل، ڈرامہ چینلز اور پاکستان کے فنکاروں پر بھی پابندی لگانا شروع کردی۔ 

جہاں بھارت کے اس عمل سے دنیا بھر میں اس کی جگ ہنسائی ہوئی وہیں بھارتی عوام خود بھی اپنی حکومت کے اس فیصلے پر آن لائن میمز اور تنقید کر رہی ہے۔

پاکستان اور اسلام مخلاف طرزِ سیاست کرنے والی مودی حکومت نے بھارت میں پاکستان کے نامور فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بند کر رکھا۔

بھارت میں بلاک شدہ اکاؤنٹس

بھارتی میڈیا نے بلاک اور ان بلاک اکاؤنٹس کی فہرست جاری کی جس کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، علی ظفر، بلال عباس، اقرا عزیز، عائزہ خان اور عمران عباس کے اکاؤنٹس بلاک ہیں۔

فعال اکاؤنٹس

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے جن اکاؤنٹس کو تاحال دیکھا جا سکتا ہے ان میں فواد خان، عاطف اسلم، فرحان سعید، علی سیٹھی، شفقت امانت علی، ماورا حسین، صبا قمر، عدنان صدیقی، حمزہ علی عباسی، وینا ملک، ثروت گیلانی، مہر بانو، نمرہ بچہ اور یاسرہ رضوی شامل ہیں۔

درج بالا فہرست ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی آن لائن وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا اس فہرست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شاید بھارتی حکومت بھی ان پاکستانی فنکاروں کی مداح ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید