• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ؛ 400 دن تک مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ

اسلام اباد(ناصر چشتی ،خصوصی نمائندہ )چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے 400دن تک مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-1(C-1) نے مسلسل400دن آپریشنل رہنے کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پی اےای سی حکام کے مطابق اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور 4 نے 365 دن کا ریکارڈ بنایا تھا اور اس کامیابی کا سہرا سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کی ٹیموں کی ذہانت ومحنت کے سر ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 ایٹمی بجلی گھر 3530 میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید