اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پاکستان عطا اللہ تارڑ نے یکم مئی 2025 کو ایک اعلامیہ میں پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (PBA) کی اُس اصولی فیصلے کو سراہا ہے جس کے تحت پاکستانی ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز پر بھارتی گانے نشر کرنے کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ حب الوطنی پر مبنی اقدام موجودہ تیزی سے بدلتی صورتحال کے تناظر میں قابلِ تحسین ہے ۔