کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام رپورٹ کارڈ سچویشن روم اسپیشل میں میزبان علینہ فاروق سوال یہ ہے کہ اس تناؤ کے ماحول میں امریکہ کی یہ سفارتی سرگرمی کس حد تک مؤثر ثابت ہو سکتی ہے؟جواب میں تجزیہ کار پروفیسر عادل نجم، شہزاد اقبال ، مظہر عباس او رمحمل سرفراز نے کہا کہ امریکہ کی دیر سے مگر اہم مداخلت کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید ہے کیونکہ بڑی طاقت کی موجودگی دونوں فریقین کو پسپائی کے لیے جواز دے دیتی ہے۔