• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ حل کئے جائینگے، چیف جسٹس

اسلام آباد(جنگ نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یوم مزدور پر مزدوروں کی محنت، لگن اور ملک کی ترقی میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کیے جائیں گے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یوم مزدور کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدور قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان کا آئین مزدوروں کو عزت، مناسب تنخواہ اور اچھے کام کے حالات دینے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ مزدوروں کے حقوق کی حفاظت اور ان کیساتھ انصاف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، عدالتوں نے ہمیشہ مزدوروں کے استحصال کو روکا اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے فیصلے کیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مزدوروں کے مقدمات جلد اور منصفانہ طور پر حل کئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید