• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام حملہ کے بعد سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں بھی سوالات اُٹھنے لگے

اسلام آباد (این این آئی) پہلگام حملے کے بعد سکیورٹی ناکامی پربھارت میں بھی سوالات اٹھنے لگے۔ پہلگام حملے میں مارے گئے افراد میں ریاست گجرات کے شیلیش بھائی کلاٹھیا بھی شامل تھے۔دنیا کے سب سے بڑے فوجی زون میں حملہ کے فوری بعد ہی حملہ آوروں کے نام کیسے سامنے آگئے؟ شیلیش کی بیوہ نے بھارتی وزیر سی آر پاٹل کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا آپ کے پاس بہت سی وی آئی پی کاریں ہیں لیکن وہاں تو نہ کوئی فوجی تھا اور نہ ہی کوئی میڈیکل ٹیم تھی۔ بھارتی صحافی اورکشمیر اُمور کی ماہر انورادھا بھسین نے کہا کہ واقعہ دنیاکے سب سے زیادہ فوجی زون میں پیش آیا، اس لئے بڑے سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ حملے کے چندگھنٹوں بعد ہی مبینہ حملہ آوروں کے نام کیسے منظر عام پر آ گئے؟ سکیورٹی فورسزکوپہنچنے میں وقت لگا لیکن چند ہی گھنٹوں کے اندر حملہ آوروں کی تصاویر بھی سامنے کیسے آ گئیں۔
اہم خبریں سے مزید