• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں لاقانونیت کا بازار گرم، معمولی باتوں پر جھگڑے، 2ا فراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں لاقانونیت کا بازار گرم ،معمولی باتوں پر جھگڑوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلہ کے وار سے 2افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق بہادر آباد تھانہ کی حدود امیر خسرو روڈ پر واقع ڈینٹر کی دکان پر فائرنگ کے واقعے میں مختیار عرف چارلی شدید زخمی جبکہ اقرار معمولی زخمی ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم مختیار اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،پولیس کاکہنا ہے کہ ڈینٹر کی دکان پر تین افراد کی گاڑی مرمت کے لیے آئی تھی، ڈینٹر اور دکان پر آئے تین افراد میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔اسی دوران دوکان پہ آئے اشخاص کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مختیار جاں بحق اور اقرار زخمی ہے۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ادھر اورنگی ٹائون تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون دات نگر پٹھانی مسجد کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے22سالہ عزیز ولد فہیم جاں بحق ہوگیا،پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے ،تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید