کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیراور رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی سے فون پررابطہ کیا، یونیورسٹی روڈ پر پانی کی بڑی لائن کی لیکج پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کئی مرتبہ کراچی یونیورسٹی سے گزرنے والی پانی کی مین سپلائی لائن لیکج کا شکار ہوئی جس کے سدباب کے لئے خاطر خواہ اقدامات کا نہ ہونا قابلِ افسوس امر ہے چند روز پہلے ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے جامعہ کراچی اور اطراف کے علاقے میں کئی کلومیٹر رقبے کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کا مناسب حد تک ازالہ کیا جانا۔