اسلام آباد(طاہر خلیل)نادرا شہریوں کو پیدائش ، اموات، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی اندراج گھر بیٹھے فراہم کرے گا ،نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیو میٹرک پالیسی (این آر اینڈ بی پی) فریم ورک کی عملدرآمد کمیٹی کا دوسرا اجلاس نادرا منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا نے رجسٹریشن کے موجودہ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل ایپ سب سے پہلے صوبہ پنجاب میں متعارف کرانے کے لئے کام کر رہا ہے فریم ورک کے تحت رجسٹریشن کا محفوظ اور فعال نظام وضع کیا جا رہا ہے جس میں نادرا کے بنیادی ڈھانچے کو صوبوں کے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) کے ساتھ لنک کیا جا رہا ہے۔