کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے امریکی ویزہ کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات جمع کروانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے مطابق ملزم محمد ابراہیم ولد محمد اسماعیل کو جعلی دستاویزات کے ساتھ امریکی قونصلیٹ کے باہر سے قونصلیٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔ملزم نے وزارت خارجہ کا جعلی وربل نوٹ اور پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے جعلی سفارشی کے ذریعے امریکی ویزہ کے حصول کی کوشش کی۔ملزم کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 142/25 زیر دفعہ 420، 468، 471، 34 اور 109 کے تحت درج کر لی گئی ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔