• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک قومی سلامتی مشیر کی ذمہ داری سنبھالنے والی پہلی عسکری شخصیت

اسلام آباد(فاروق اقدس) گزشتہ سال ستمبر میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک جنہیں اب قومی سلامتی کا مشیر بھی مقرر کر دیا گیا ان کو یہ عہدہ اضافی ذمہ داری کے طور پر تفویض کیا گیا ہے۔ یہ عہدہ 2012سے خالی چلا آرہا تھا لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو تفویض کی جانے والی اس ذمہ داری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اس کشیدگی کے باعث صورتحال کا متقاضی قرار دیا جارہا ہے جس میں پہلگام میں ہونے والی دہشت گردی جس میؒں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے وہ دوسرے ممالک کے ہم مناصب سے بھی رابطے اور ملاقاتیں کر سکتے ہیں اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ’’سول رکن‘‘ کی حیثیت سے شرکت بھی کیا کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید