• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام دہشت گرد حملوں کے بعد مودی حکومت کو شدید رد عمل کا سامنا

اسلام آباد (فاروق اقدس) پہلگام میں دہشت گرد حملوں کے بعد مودی حکومت کو شدید رد عمل کا سامنا ہے مودی حکومت نے سوشل میڈیا پر ایسے سوالات کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ، لکھنئو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر مادری کاکوٹی اور سیاسی مبصر شمیتا یادیو کو بغاوت کے مقدمے میں کارروائی کا سامنا ہے جموں وکشمیر کے تمام طبقات ، مکتبہ فکر اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد اور عام شہری بھی دہشت گردی کے حوالے سے سراپا سوالات بنے ہوئے ہیں ،سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر سوالوں کے جوابات چونکہ دونوں حکومتوں کے پاس نہیں اس لئے استفسار کرنے والوں کے اشتعال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید