• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی خدشات، تیل کی عالمی قیمتیں گر گئیں، اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

لندن (اے ایف پی) معاشی خدشات کے درمیان جمعرات کو تیل کی قیمتیں گر گئیں اور اسٹاکس میں ملا جلا رجحان رہا، جس کی وجہ کمزور امریکی معاشی اعداد و شمار تھے جس نے ترقی کے خدشات میں اضافہ کیا۔یکم مئی کی تعطیل کے باعث یورپ اور ایشیا کے کئی بازار بند رہے، جن میں فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ اور سرزمین چین شامل ہیں۔کھلے رہنے والے بازاروں میں، لندن کی مارکیٹ مستحکم رہی، جبکہ جاپان کے مرکزی بینک کی جانب سے اپنی اہم شرح سود کو برقرار رکھنے اور تجارتی غیر یقینی صورتحال سے خبردار کرنے کے بعد ٹوکیو میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔بدھ کو امریکہ سے آنے والے مایوس کن معاشی اعداد و شمار اور توقعات کہ اوپیک پلس جون میں توقع سے زیادہ پیداوار میں اضافہ کرے گا کے باعث تیل 60 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گیا۔تیل کی کم قیمتوں نے توانائی کے بڑے اداروں بی پی اور شیل کو متاثر کیا، لندن کے ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس پر ان کے حصص میں بالترتیب تین فیصد اور دو فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید