• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ واحد جماعت جس نےIMF پروگرامز مکمل کئے، رانا احسان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جب فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا تو خیبرپختونخوا کی آبادی بھی بڑھی لیکن مالی طور پر فاٹا کو صوبے میں ضم نہیں کیا گیا ہے آج بھی اسے صرف گرانٹ کی صورت میں معمولی فنڈز دیئے جاتے ہیں جس کے باعث فاٹا ملک کا سب سے پسماندہ علاقہ بن چکا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے سب سے کم وقت میں سب سے زیادہ آئی ایم ایف پروگرامز لیے۔ کوآرڈینیٹر برائے وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے آئی ایم ایف پروگرامز مکمل کئے۔ تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ وفاق اور صوبے این ایف سی ایوارڈ پر سنجیدہ نہیں خیبرپختونخوا کا حصہ بڑھنا چاہئے۔مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں کم از کم تنخواہ 50 ہزار ہونی چاہئے۔ حامد میر نے کہا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہ سیاست اور معیشت ایک دوسرے سے الگ نہیں ہو سکتیں سوال یہ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے بغیر بجٹ دینا آئینی طور پر درست ہے یا نہیں؟۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم جس میں گیارہ مہینے لگے تھے جبکہ چھبیسویں ترمیم چند گھنٹوں میں ہوگئی تھی بہرحال اٹھارہویں ترمیم میں یہ طے ہوا تھا کہ 57 اعشاریہ پانچ وفاقی ٹیکس ملا کریں گے جبکہ 42 اعشاریہ پانچ فیصد وفاق کے پاس جائے گا اور صوبوں کو جو ملنا تھا اس میں بیاسی فیصد آبادی کے تناسب سے تھا۔ جب فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہوا تو اس صوبے کی آبادی بڑھ گئی لیکن فنانشلی آج بھی فاٹا کو صوبے میں ضم نہیں کیا گیااور آج بھی اسے گرانٹ کی شکل میں ہر سال بہت کم پیسے دیئے جاتے ہیں اور فاٹا پاکستان کا غریب ترین علاقہ ہوگیا ہے۔خیبرپختونخوا بلکہ دوسرے ممبر بھی سندھ وغیرہ کے سب اس پر متفق ہیں کہ نیا این ایف سی آنا چاہیے۔ علی امین نے اپریل کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ سلیم مانڈوالا سے ملاقات ہوئی انہوں نے مجھ سے اتفاق کیا اور پچھلے ہفتے مجھے چوبیس اپریل کو خط موصول ہوا جس میں تھا کہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی لوگوں کو بلا رہی ہے اور پھر اس کے چار گھنٹے بعد پتہ چلا کہ میٹنگ موخر کر دی گئی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی جتنی ہوچکی ہے مزدور کی تنخواہ سینتیس ہزار مناسب نہیں ہے پاکستان اس وقت انفرادی انکم کے بجائے ہاؤس ہول انکم پر چل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید