• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سعید قریشی پروفیسر آف ایمرطس مقرر، اپنی زیرصدارت سنڈیکیٹ اجلاس میں منظوری

کراچی(سید محمد عسکری)ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کو پروفیسر آف ایمرطس مقرر کردیا گیا ہے اور انھوں نے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر سعید قریشی کو پروفیسر آف ایمرطس مقرر کرنے کی منظوری خود ڈاکٹر سعید قریشی نے اپنی زیر صدارت سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی تھی تاہم انھوں نے پروفیسر آف ایمرطس کا چارج وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹنے کے اگلے روز بعد 29 مئی کو سنبھالا تھا۔ڈائو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے بتایا کہ ڈاکٹر سعید قریشی کی یونیورسٹی کے لیے کی گئی خدمات کے پیش نظر انھیں اراکین سنڈیکیٹ نے متفقہ طور پر پروفیسر آف ایمرطس مقرر کیا تھا۔ وفاقی ہائر ایجوکیش کے قواعد کے مطابق چار برس پوری مدت کرنے والے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ پروفیسر آف ایمرطس مقرر کرسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر سعید قریشی 8 برس تک ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔
اہم خبریں سے مزید