• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم افتخار کی اقوام متحدہ میں پہلی پریس کانفرنس، مدلل جواب دیئے

اقوام متحدہ، کراچی (عظیم ایم میاں ، نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے والے عاصم افتخار نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں اپنی پہلی پر یس کانفرنس کے دوران سفارتی صلاحیتوں کا بھرپور ا مظاہرہ کیا ، کینیڈا ،امریکا اور بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کا ذکر ، سیکرٹری جنرل اور او آئی سی سفیروں سے بھی ملے، پاک بھارت گشیدگی کے ماحول میں منعقدہ اس پر یس کانفرنس میں بھارت سمیت مختلف ممالک کے صحافیوں نے خاصے تندو تیز سوالات کئے جن کا سفیر عاصم افتخار نے تحمل اور سنجیدگی سے ڈپلو میٹک انداز میں مدلل جواب دیئے ،کینیڈا اور امریکا میں بھارتی دہشت گردی کے عالمی ریکارڈ کو دہراتے ہوئے بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کا ذکر بھی کر ڈالا۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا ، قبل ازیں پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس سے بھی ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔اس سے قبل عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے پاک ‘ بھارت کشیدگی کم کرنے میں امریکی صدر ٹرمپ ‘ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے رول سے لیکر پاکستان کی نیو کلیئر پالیسی اور ایٹمی طاقت کا استعمال اور بھارتی خاتون صحافی کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات بھرے سوالات کے مدلل جواب دیئے ۔

اہم خبریں سے مزید