• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وانا، سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج ہلاک، 2 اہلکار زخمی، 7 گھنٹے آپریشن کے بعد علاقہ کلیئر

وانا(نمائندہ جنگ) جنوبی وزیرستان لوئر وانا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی4خوارج ہلاک جبکہ2ایف سی اہلکار زخمی، سات گھنٹے کی طویل آپریشن کے بعد فورسز نے علاقہ کو کلئیر کردیا۔ برمل میں صبح سے خوارج اور فورسز میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ، ہیلی کاپٹر کی مدد حاصل، آبادی کئی گھنٹے محصور رہی، سکیورٹی فورسز نے تحصیل برمل کے علاقے کالوتائی میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار مسلح خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی جی ایک رہائشی کمپاؤنڈ میں موجود ہیں۔ فورسز کے کمپاؤنڈ کو گھیرنے پر مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار مسلح خوارج مارے گئے، جبکہ دو سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک مسلح خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ تحصیل برمل علاقہ کالوتائی میں صبح سے مسلح افراد اور فورسز کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
اہم خبریں سے مزید