اسلام آباد( ساجد چوہدری ، جمیلہ اچکزئی ) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی برادری ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی انصاف کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں کردار ادا کرے ، انہوں نے قطر کے وزیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز، یورپی کمیشن کے ڈائریکٹر برائے سرکلر اکانومی کیوبانو ڈورڈیا اور جنیوا میں اقوامِ متحدہ و دیگر ماحولیاتی اداروں کے نمائندگان سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کا مقصد ماحولیاتی اور موسمیاتی چیلنجز کے حوالے سے دوطرفہ اور کثیرالملکی تعاون کو فروغ دینا تھا۔