ملتان (سٹاف رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کی جانب سے احتجاج کی کال پر آ ج (سوموار کو) نشتر ہسپتال ملتان میں آؤٹ ڈور سروسز اور تمام الیکٹو لسٹ صبح 8 بجے سے مکمل طور پر بند رہیں گی، طبی عملہ ڈیوٹی سرانجام نہیں دے گا، ڈاکٹرز و ملازمین 9 بجے میڈیکل آؤٹ ڈور کے سامنے مظاہرہ کریں گے ، ترجمان گرینڈ الائنس کا کہنا ہے کہ نشتر ہسپتال میں اتنی انتقامی کارروائیوں کے بعد کسی نے بھی الیکٹو لسٹ کی یا آؤٹ ڈور میں ڈیوٹی سٹیشن پہ موجود رہا تو اس کو ’’کالی بھیڑ‘‘ تصور کیا جائے گا اور سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پہ اس کو غدار پکارا جائے گا،ضلع ملتان کے دیگر تمام ہسپتالوں میں بھی آؤٹ ڈور سروسز کل مکمل بند رہیں گی جب کہ کل (منگل کو) نشتر ہسپتال ملتان اور دیگر تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور عملہ ریلیوں کی صورت دن گیارہ بجے کچہری چوک، ملتان پر نجکاری اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔