ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان باربر اینڈ بیوٹیشن فیڈریشن کے زیراہتمام مردوں کے لیے پہلیآل پاکستان بیوٹیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کیراٹین میل، ہائیڈرا فیشل میلاور میک اپ میل کے طریقے سکھائے گئے، تقریب کے مہمانان خصوصی ایڈیشنل کمشنر رانا اخلاق احمد، پرائسکنٹرول مجسٹریٹ نعمان احمد بھٹہ، ڈی ایس پر مہر بشیر احمد ہراجاور انچارج ٹریفک وارڈن چوہدری قیصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے ملتان باربر اینڈ بیوٹیشن فیڈریشن کو ٹریننگ ورکشاپ کروانے پر مبارکباد دی، تقریب میں آل پاکستان سلیمانی ہیئر ڈریسر فیڈریشن ایم اشرف صابری ایبٹ آباد، راجہ شاہد محمود جہلم، علی دگل فیصل آباد، ظفر اقبال ورک فیصل آباد، قیصر محمود میاں چنوں، محمد سلیم فیصل آباد، ڈاکٹر جی این ندیم دگل اور لاہور سے سیٹھ افتخار احمد چیف آف فیڈریشن سمیت دیگر نے شرکت کی۔