ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سےنامعلوم افراد نے آفتاب سے موبائل فون چھین لیا، سبزی منڈی سے شہریار کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ سے امیر کی جیب سے نقدی چوری ہوگئی ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے مہران کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے نامعلوم افراد ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے ،اسی تھانے کی حدود سے خیبر کے پانچ بکرے چوری کرلئے گئے ،تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے نعیم کے رقبے سے سولر پلیٹیں چوری ہوگئیں، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے حامد کے رقبے سے انورٹر چوری کرکے لے گئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ سے نامعلوم افراد موجب کی آئس فیکٹری سے تاریں چوری کرکے لے گیے، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے اکمل اور الیاس کے موبائل فون چوری کرلئے گئے، تھانہ الپہ ملتان کے علاقہ سے نامعلوم افراد ربنواز کے گھر سے نقدی و سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے اظہر کے گھر سے نامعلوم افراد گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ چہلیک کے علاقہ سے مسلح افراد ابرار سے نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد قدیر کی دکان سے موٹریں چوری کرکے لے گئے۔