ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی ایگزیکٹیو ممبر حنا چغتائی کا اعزاز،لاہور میں منعقدہ 11ویں پاکستان کوٹنگ شو میں بہترین مینوفیکچر ایوارڈ حاصل کر لیا، ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ دوسری سالانہ بزنس ایکسیلنس ایوارڈ شو میں ملتان سے تعلق رکھنے والی اورملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی ممبر اور ڈائریکٹر سلکو شائن حنا چغتائی کو پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پینٹ انڈسٹری میں بہترین مینو فیکچرنگ پر ایوارڈ دیا گیا، ایوارڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے صدر میاں ابوزر شاد نے حنا چغتائی کو دیا۔