• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پاکستان کے خلاف کسی ایڈونچر کا نہ سوچے، منہ کی کھانی پڑے گی، عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) اورنگزیب روڈ بیرون دہلی گیٹ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی اور سابق ڈپٹی میئر ملتان عباس علی انصاری مرحوم کے نام سے منسوب واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح سابق چیف وہپ قومی اسمبلی ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے کیا ، اس موقع پر انہوں کہا کہ صحت و صفائی اور عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے آج ملک بحرانوں کا شکار ہے۔حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، پی ٹی آئی ہی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کسی قسم کا ایڈونچر کرنے کا نہ سوچے ورنہ اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ عباس علی انصاری ایک زندہ دل انسان اور عوام کا احساس کرنے والا شخص تھا جس کو لوگ آج بھی اچھے الفاظ سے یاد کررہے ہیں۔مرحوم عباس علی انصاری کے مشن کو ان کے صاحبزادگان آگے لے کر چلیں گے۔واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد دعا ڈاکٹر عمران سیفی نے کروائی۔ اس موقع پرخاور عباس انصاری، عبدالجبار انصاری،سجادعباس انصاری، حافظ عبدالرزاق، بشیر انصاری،الیاس انصاری، چوہدری طارق گجر،سہیل عباس انصاری،صدیق انصاری،علی انصاری،ناصر عباس،محمود انصاری سمیت د یگر مو جود تھے۔
ملتان سے مزید