ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 161 سی آشیانہ سٹی بوریوالا میں جعلی پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ، 5 ہزار 450 ڈبے ریسپی مصالحے، 200 کلو کھلے مصالحہ جات، پیکنگ میٹریل اور مشینری ضبط، فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمہ درج، پروڈکشن یونٹ کو بند کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے 161 سی آشیانہ سٹی بوریوالا میں جعلی مصالحے تیار اور پیک کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ جہاںمعروف برانڈز کے نام سے مصالحوں کی غیر قانونی برانڈنگ کی جارہی تھی۔ انسپکشن کے دوران کھلے مصالحہ جات اور ناقابل سراغ مٹیریل بھی برآمد کیا گیا۔ جعلی مصالحے پیک کرکے مارکیٹ میں فروخت کیے جانے تھے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے تمام مٹیریل قبضے میں لے کر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔