• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سپارک‘‘ کے زیراہتمام یوم مزدورکے حوالے سے تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی مقصوداں بی بی اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ہے، بھٹہ مزدور گرمی اور سردی کی پرواکئے بغیر محنت کرکے مٹی کو سونا بناتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسماجی تنظیم سپارک کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چوہدری محمد امین،راؤ عبدالقیوم شاہین، ملک محمد عمر کمبوہ ایڈووکیٹ، ملک محمد وارث کمبوہ، سلمان الہٰی قریشی ایڈووکیٹ، بابو نفیس انصاری ایڈووکیٹ، عامر شہزاد صدیقی اور  شاہد محمود انصاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید