• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو کنٹونمنٹ اہلکار نے استغاثہ دیا کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے جمیل آباد پہنچے جہاں متعدد افراد نے سرکاری ٹیم کو یرغمال بنالیا، سامان چھین لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کردی، پولیس تھانہ شاہ شمس کو خالق نے بتایا کہ وہ نوشہرو سے جانور خرید نے کے لئے ملتان پہنچا رکشہ میں بیٹھ کر مویشی منڈی کی جارہا تھا کہ کائیاں پور کے قریب نامعلوم افراد نے خود کو پولیس اہلکار بتایا اور  9لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کر دی، پولیس تھانہ نیو ملتان کو زوہیب نے درخواست دی کہ عباس نے اس سے رقم لی اور بدلے میں چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا جب کہ اسی تھانے کو مرتضیٰ نے درخواست دی کہ ذاکر نے اس سے رقم لی اور بدلے میں چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا، پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو طارق نے درخواست دی کہ شارق نے اس سے رقم ادھار لی اور بدلے میں چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا ،پولیس سٹی شجاعباد کو تقی نے درخواست دی کہ علی نے اس سے قرض لے کر بدلے میں چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع دی۔ 
ملتان سے مزید