• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ملتان سٹی کی بھارتی جارحیت کے خلاف اور فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ عمران اور صوبائی حلقہ 218کے تنظیمی عہدیدران ملک افتخار علی، رمضان کمبوہ، نذیر کاٹھیا اور حاجی طاہر کے زیر اہتمام پیپلزپارٹی ملتان سٹی کی طرف سے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ و ریلی کا اہتمام کیا گیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، ڈویڑنل سیکرٹری انفارمیشن سلیم راجا، ڈویژنل نائب صدر سلیم شہزاد، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، سینئر نائب صدر سٹی ساجد خان بلوچ، سابقہ ٹکٹ ہولڈر حاجی شاہد رضا صدیقی، صوبائی حلقہ 218 کے صدر ملک افتخار علی، تحصیل سیکرٹری انفارمیشن رانا ذوالفقار المعروف کے ٹی جی، ملک رمضان کمبوہ، جیالا نذیر کاٹھیا، حاجی طاہر ، حاجی خلیل راں، عبدالروف لودھی، ملک امداد جھولے لعل، ملک ناصر محمود کمبوہ، جمیل بھٹی ع دیگر نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی افواج کی ناکامی اور شرمندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے پہلگام واقعہ پر پاکستان پر جھوٹا و من گھڑت الزام انڈیا کی انتہائی گھٹیا حرکت ہے پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر ورکر ہر جیالا ہر عہدیدار بشمول تمام پاکستان عوام انڈیا کے ان جھوٹے و من گھڑت الزامات کو مسترد کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات ہوں یا دشمن سے جنگ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور اب بھی وہی جذبہ قائم ہے -
ملتان سے مزید