• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان کا گوہر رشید کیلئے برتھ ڈے سرپرائز


گوہر رشید کی سالگرہ پر کبریٰ خان کے سرپرائز اور ستاروں سے سجی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔

گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والا پاکستان کا خوبصورت جوڑا، گوہر رشید اور کبریٰ خان، اب زندگی کے خوشگوار لمحات کو بھرپور انداز میں منا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں کبریٰ خان نے اپنے شوہر گوہر رشید کے لیے ایک دلکش سالگرہ کے سرپرائز کا اہتمام کیا جس میں ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں شوبز انڈسٹری کے جانے مانے چہرے وجہاہت رؤف، شہزاد شیخ اور اہلیہ حنا میر، ضرار خان، خاقان شہناواز اور دیگر ستارے شامل ہوئے، ہر کوئی اس خوبصورت جوڑی کے لیے خوشی اور محبت کے جذبات لے کر آیا۔

تقریب میں رنگ برنگے غبارے، کیک، مسکراہٹیں اور دوستوں کی ہنسی نے گوہر رشید کا دن خاص بنا دیا، اس موقع پر لی گئی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں گوہر اور کبریٰ کی بےساختہ خوشی دیکھی جا سکتی ہے۔

نکاح سے لے کر سالگرہ کے پُرمسرت لمحوں تک یہ جوڑا مسلسل اپنے مداحوں کے دل جیت رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید