• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کی آمد سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کیلئے ٹینڈر طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں مون سون کی آمد سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کیلئےٹینڈرز طلب، بلدیہ عظمی کراچی نے برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے اور یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کردیئے،مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر شہر کے45 بڑے اور 550 چھوٹے برساتی نالوں کی صفائی کی تیاریاں شروع کردی گئیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور میونسپل کمشنر افضل زیدی کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز حنان بھٹونے برساتی نالوں کے سروے کا آغاز کردیا ہے اور ایسے متعد د مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے جہاں رکاوٹ کے باعث برساتی پانی کی نکاسی میں مشکلات آسکتی ہیں ، دریں اثنا ممکنہ طوفانی باررشوں کے پیش نظر تمام بڑے بل بورڈ اور دیو قامت اشتہاری بورڈز فوری ہٹانے کا حکم ، عمل نہ کرنے والوں کی کوتاہی سے نقصان کی صورت میں قانون کے مطابق سزا اور جرمانہ کیا جائے گا ،چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے ہنگامی اجلاس میں نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کی ہدایت کی ،اجلاس میں علاقے میں ممکنہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا،چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہاکہ نالوں کی فوری صفائی مکمل کی جائے، بارش سے قبل گٹر اور ڈرینیج سسٹم کی حالت کا جائزہ لے کر مرمت کا عمل تیز،ریسکیو ٹیموں کو الرٹ اور ضروری سامان مہیا کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید