کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد میں آگ لگنے کے باعث شادی ہال مکمل طور پر خاکسترہوگیا، تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد سی ایریا چونا ڈپوکے قریب واقع شادی ہال میں منگل کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی اورآگ نے پورے ہال کو چند منٹوں میں ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،کے ایم سی فائربریگیڈ کے2 فائرٹینڈرز اور ریسکیو1122 کی ایک ایمبولینس اور2 فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوع پرپہنچے اور عملے نے کچھ دیرمیں آگ پرقابو پا لیا تاہم اس دوران شادی ہال کا شیڈ ، کرسیاں ،ٹیبلیں ،اسٹیج ،قالین،برتن اوردیگر سامان مکمل جل گیا ، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ریسکیو حکام کے مطابق شادی ہال سے کچھ گیس سلنڈر بھی ملے ہیں جنہیں محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا ، شادی ہال کے نیچے مختلف دکانیں بنی ہوئی ہیں جنہیں جلنے سے بچایا گیا، شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔