• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقار مہدی کو سینیٹ انتخاب میں کامیابی پر پی پی رہنماؤں کی مبارکباد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید وقار مہدی کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر پی پی پی جنوبی پنجاب نے مبارکباد دی ہے ،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے سید وقار مہدی کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ وقار مہدی کی کامیابی سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت اور چاروں صوبوں کی نمائندہ ہے۔ سینیٹ میں پارٹی کی موجودگی مزید مضبوط ہونے سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا۔
ملتان سے مزید