• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی کارکردگی پر تفتیشی اسکواڈز کو ایک کروڑ روپے انعام

اسلام آباد ( ایوب ناصر) ناروے سے آئے تین سالہ مغوی ازلان کی بازیابی اور دو خواتین سمیت 4 افراد کے قتل کیسز کے ملزموں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو ایک کروڑ روپے کے نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نواز دیا گیا، انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے03سالہ مغوی بچے کی باحفاظت بازیابی ، اشتیاق عباسی قتل کیس ،خواتین کا ڈبل مرڈرکیس اور حمزہ قتل کیس کو کامیابی سے حل کرنیوالی پولیس ٹیموں کے مابین ایک کروڑ روپے کے انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ،اس سلسلےمیں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جن میں آئی جی اسلام آباد سمیت تمام ڈی آئی جیز ،ایس ایس پیز ،ایس پیز اور دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی، رواں سال تھانہ کھنہ کے علاقہ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اشتیاق عباسی نامی شہری کا قتل ہوا۔
اہم خبریں سے مزید