• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوں کی ادائیگی کے لئے بینک کا آئی بی اے این نمبرلازمی قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے بلوں کی ادائیگی کےلئے بینک کا آئی بی اے این نمبرلازمی قرار دےدیا ،تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے شفافیت کو برقرار رکھنے کےلئے نئے اکاونٹس قوانین نافذ کردئے جس کے مطابق تمام قسم کے ادائیگوں /بلوں کی ادائیگی کےلئے مکمل بینک اکاؤنٹ نمبر/آئی بی این نمبر ڈیٹا کی فراہمی لازمی ہے۔ ان لوگوں کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی جن کا درست اور مکمل بینک اکاؤنٹ نمبر / IBAN ڈیٹا اس دفتر کو فراہم نہیں کیا گیا ہے تمام گورنمنٹ کالجز / ہائر سیکنڈری سکول (بوائز اینڈ گرلز) ملتان ڈویژن ملتان کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کیونکہ ان کوکوئی بھی بل آئی بی اے این نمبر شامل کیے بغیر کوئی آن لائن بل تیار نہیں کیا جا ئےگا ۔
ملتان سے مزید