راولپنڈی(راحت منیر)انڈیا کی جارحیت اور سرحدی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے تمام سرکاری محکموں میں چھٹیوں پر پابندی لگادی۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،صوبائی محکموں کے سربراہوں کو کہا گیاہے کہ مجاز حکام نے تمام سرکاری ملازمین کی منظور شدہ چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مزید احکامات تک کوئی چھٹی منظور نہ کی جائے۔