کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سعودی ایئر لائن نے لاہور اسلام اباد کیلئے بھی پروازوں کا اغاز کر دیا ہے ملک بھر کا فلائٹ اپریشن معمول پر ہے۔ بدھ کو اسلام اباد لاہور کراچی سے 11پروازیں منسوخ ہیں۔ پشاور سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔