راولپنڈی (نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خان نے منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقات کی ، یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چودھری بھی ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد جیل کے اندر گئے جب کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے ان کی بھابی مہرالنساء نے بھی ملاقات کی ،اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اردگرد سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی تھی، پولیس نے داہگل اور گورکھ پور میں ناکے لگارکھے تھے اور جیل کی طرف آنے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد آنے کی اجازت دی جارہی تھی۔