• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سفارتی، دفاعی و سیاسی محاذ پر شکست کھا چکا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا مودی کی تقریر میں دہشت گردی اور کشمیر کا ذکر پاکستان کے موقف کی تائید ہے؟

مظہر عباس نے کہا بھارت سفارتی، دفاعی و سیاسی محاذ پر شکست کھا چکا ہے۔ تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ حالیہ جنگ نے پاکستان کے لیے خارجہ محاذ پر کئی مواقع پیدا کیے اور بھارت کو عالمی سطح پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ بھارتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ۔ 

ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ مودی نے ہمیں موقع دیا ہے یا ان کے رویہ میں بدلاؤ آیا ہے۔سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ پاک بھارت مسئلہ نصف صدی سے زائد پرانا ہے اور چند دنوں میں حل ہونا ممکن نہیں۔

 حالیہ کشیدگی میں بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ اور جعلی خبروں پر عالمی سطح پر سخت تنقید کی گئی۔ مظہر عباس کے مطابق دونوں ممالک کے میڈیا کو دیکھیں تو فرق واضح ہے اور بھارتی میڈیا نے جذباتی رپورٹنگ اور صحافت کے برعکس زبان کا استعمال کیا۔

اہم خبریں سے مزید