• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت میں امن کے فروغ کیلئے روس کردار ادا کرے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(طاہر خلیل) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے روس پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے فروغ میں فعال کردار ادا کرے، انہوں نے ماسکو میں روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکوسے اہم ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے فروغ، پارلیمانی سفارتکاری کو وسعت دینے، امن، تجارت اور علاقائی استحکام، معیشت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا آج پاکستان اور روس کے تعلقات اور باہمی تعاون مثبت سمت میں گامزن ہیں جو نہ صرف باہمی خوشحالی بلکہ ایک محفوظ اور مستحکم خطے کیلئے بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے روسی فیڈریشن کی چیئرپرسن اور روسی قیادت کو یوم فتح کی 80ویں سالگرہ پر پرتپاک مبارکباد بھی پیش کی۔
اہم خبریں سے مزید