• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہو گا، چوہدری شجاعت

اسلام آباد ( طاہر خلیل )پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتیں واقعی دنیا میں امن کی خواہاں ہیں تو کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے خاص طور پر امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی، تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انھوں نے امریکی صدر کی سیزفائر میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی اور ترجیحی اقدامات اٹھائیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید