• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریبی 24 ایئرپورٹ بحال کردیئے، 10 روز بعد 26 پروازیں آپریٹ کی گئیں

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی سرحد کے قریب کے 24 ایئرپورٹ 10روز کی بندش کے بعد منگل کو بحال کر دیے گئے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارت کی مختلف ایئر لائنز کی جانب سے ان ایئرپورٹس کیلئے 26 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ پہلی پرواز دہلی سے شملہ روٹ پر چلائی گئی جس کے بعد جموں سے سری نگر، دہلی سے سری نگر کے درمیان 8پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ دہلی سے لداخ اور جھار سرگودھا ایئرپورٹ کی پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ دہلی سے بٹھنڈا، غازی اباد سے بٹھنڈا اور ادم پور، غازی اباد سے لدھیانہ، دہلی سے جموں اور سری نگر کی پروازیں بھی اپریٹ کی گئیں تاہم ان کی امد اور روانگی میں کافی تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید