• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارتی حملہ کی مذمت، بزدلانہ فعل قرار دیا

اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے پاکستان پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دے دیا۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے پاکستان پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور رات کی تاریکی میں پانچ مقامات پر کی جانے والی بمباری کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیا، اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ پنجاب پولیس کے روئیے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید