• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی وزیر داخلہ سے ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائمقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بھارت نے شہریوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا جنوبی ایشیا کے امن کو داو پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دفاع وطن کے لئے دشمن کو بھرپور جواب دیا، پاکستان انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید