• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں شہری کی فائرنگ سے ڈکیت مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی چمڑا چورنگی سے گودام چورنگی جانے والے راستے کے قریب واقع نجی بینک کے سامنے بدھ کی شب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ماراگیا جبکہ ساتھی موقع سے فرارہوگیا، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اور ہلاک ڈکیت کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا پے۔پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان شہری اسد جاوید سے چھینا چھپٹی کررہے تھے کہ شہری نے اس دوران ملزمان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ملزم کا دوسراساتھی موقع سے فرارہوگیا۔فرار ملزم شہری اسد جاوید سے ایک موبائل فون چھینے میں کامیاب رہا،تاہم شہری کی نئی 110 موٹرسائیکل ،لیپ ٹاپ اور بیگ میں موجود تین لاکھ روپے لٹنے سے بچ گئے۔
اہم خبریں سے مزید