• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات مکمل، عبوری چالان پراسیکوشن آفس میں جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مصطفیٰٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات مکمل ،پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم ارمغان اور شریک ملزم شیراز کے خلاف مقدمہ کا عبوری چالان تیار کرلیا اور پراسیکیوشن آفس میں جمع کرادیا،پراسیکیوٹر نے عبوری چالان پر اعتراضات لگا کر تفتیشی حکام کو واپس کردیا۔پولیس کی جانب سے عبوری چالان ایک دو روز میں دوبارہ جمع کروائے جانے کا امکان ہے، عبوری چالان کے متن کے مطابق ارمغان اور شیراز کے خلاف 14سے زائد گواہان کو شامل کیا گیا ہے، دو عینی شاہدین نے شناخت کیا ہے، دونوں گواہوں کے زیر دفعہ 164کے تحت بیانات بھی ریکارڈ کروائے گئے ہیں، دونوں گواہوں نے ارمغان اور شیراز کو مصطفیٰٰ عامر کے قتل میں ملوث قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید