• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستیں کیس، نظرثانی درخواستوں کی سماعت 13 مئی تک ملتوی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی درخواستوں کی مزید سماعت تیرہ مئی تک ملتوی کر دی ہے، الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت مقدمہ کی نیا بنچ سماعت کریگا ، ججز کمیٹی نیا بینچ تشکیل دیگی ،سینئر جج ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل گیارہ رکنی آئینی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ مرکزی بنچ تیرہ رکنی تھا لیکن دو ججوں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے دو روز قبل نظرثانی کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردیا ہے ،تاہم ان کی رائے مقدمہ کے حتمی حکمنامہ کا حصہ ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید