• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی فضائی حدود بڑی حد تک بحال، چند روٹس آئندہ 24 گھنٹے بند رہیں گے

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، اسٹاف رپورٹر ) سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر کی فضائی حدود بڑی حد تک بحال کردی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے بیشتر فضائی راستوں پر فضائی حدود کی بحالی کا اعلان کیا ہے، جبکہ چند فضائی روٹس اگلے 24 گھنٹوں تک بند رہیں گے۔ سی اے اے نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کی فضائی حدود اب مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید