• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

اسلام آبا (ناصر چشتی )زیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چئیرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی پاکستان میں نجکاری کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے لندن میں اگزشتہ روز غیرملکی سرمایہ کاروں سے علیٰ سطحی ملاقاتیں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ، سرمایہ کاروں کا معدنیات کی کان کنی،ہوابازی اور توانائی کے شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔گزشتہ روز ہانگ کانگ اور لندن سے کام کرنے والی سرمایہ کاری فرم ((ٹی ٹی بی )- TTB پارٹنرز کے مینیجنگ پارٹنر جوناتھن بانڈ کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر نے پاکستان کے نجکاری پروگرام میں سرمایہ کاری کے آنے والے مواقع کا خاکہ پیش کیا۔ مسٹر بونڈ نے چینی اور ایشیائی سرمایہ کاروں کی جانب سے خاص طور پر معدنیات کی کان کنی، ہوا بازی اور بجلی جیسے اہم شعبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ مشیر نے TTB پارٹنرز کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ۔ اپنی اسٹریٹجک آؤٹ ریچ کو جاری رکھتے ہوئے، وزیراعظم کے مشیر نے STJ پارٹنرز کے سینئر ایگزیکٹوز سے بھی ملاقات کی، جس میں کان کنی، ہوا بازی، انشورنس، توانائی کی تلاش اور بجلی کے وسیع پیمانے پر نجکاری کے مواقع پر ت غور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید