• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی، بھارتی خلاف ورزی پر پاکستان ورلڈ بینک سے رابطہ کرے، جماعت علی شاہ

ٹو رنٹو (عظیم ایم میاں ) آبی و سائل اور انڈس واٹر ز کمیشن کے سالہا سال تک سر براہی کرنے والے سابق کمشنر جماعت علی شاہ نے جنگ /جیو کے نمائندے عظیم ایم میاں کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہاہے کہ 1960ء کے دریاؤں کے پانیوں کے بارے میں ہونے والے معاہدہ پر عمل کو التواء میں ڈالنے کا بھارتی اقدام نہ صرف ناجائز بلکہ عالمی قانون اور اس معاہدہ کی خلاف ورزی ہے جس کے بارے میں انہوں نے زور دیکر پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارت کی اس خلاف ورزی کے خلاف ورلڈ بینک سے رابطہ کرے اور غیر جانبدارانہ کمیشن کی تشکیل اور فیصلہ کرنے مطالبہ کرے۔ جماعت علی شاہ نے نمائندہ جنگ /جیو کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت 1960ء میں ایوب خان کے دور حکومت میں ہونے والے اس عالمی معاہدہ کو بھارت نے التواء میں ڈالا ہے (HELD IN ABAYNCE) منسوخ نہیں کیا لیکن بھارت کا یہ اقدام بھی عالمی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے پاکستان کو اپنے پانیوں اور حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے ورلڈ بینک سے رجوع کرکے غیر جانبدار کمیشن کی تشکیل اور فیصلہ کا مطالبہ کرنا چاہئے۔انہوں نے فیصلے کے لئے کورٹ آف آر بیٹریشن (ARBITRATION) کی تشکیل کے علاوہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو حقائق سے آگاہ کرنے اور لابنگ کر کے بھارتی خلاف ورزی کے بارے عالمی برادری کا آگاہ کرنا بھی ضروری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید