لاہور (آئی این پی) بھارتی حملے کے بعد واہگہ بارڈر پر مشترکہ پریڈ، بھارتی اسٹیڈیم میں سناٹا، پاکستان رینجرز نے بھارت کو بارڈر پر ہونیوالی جوش و جذبوں کی جنگ میں بھی شکست دیدی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی پریڈ دیکھنے اور پاک فوج اور رینجرز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد دن کی روشنی میں واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ سے بھاگ گیا اور اپنے شہریوں کو مشترکہ پریڈ دیکھنے کی اجازت نہیں دی، جسکے باعث بھارتی اسٹیڈیم میں سناٹا چھایا رہا۔