• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری ایس ٹرومین بحری جہاز سے ایک اور امریکی جنگی طیارہ بحیرہ احمر میں گر گیا

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ دس لاکھ ڈالر کا امریکی جنگی طیارہ بردار ہیری ایس ٹرومین بحری جہاز پر اترنے میں ناکام رہا اور بحیرہ احمر میں گر گیا، ایک ہفتے کے دوران جہاز سے بحیرہ احمر میں گرنے والایہ دوسرا جیٹ ہے۔ امریکی نشریاتی ادارےسی این این، وال سٹریٹ جرنل اور دیگر نے رپورٹ کیا کہ تقریباً 67 ملین ڈالر مالیت کادو سیٹوں پر مشتمل F/A-18F سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ نیچے اترتے ہی رفتار کم کرنے کی ناکام کوشش کے بعد گر گیا۔ایک دفاعی اہلکار نے یو ایس نیول انسٹی ٹیوٹ کو بتایا کہ ہوائی جہاز کا ہک طیارہ بردار بحری جہاز پر اریسٹنگ وائر کو پکڑنے میں ناکام رہا۔
اہم خبریں سے مزید